استنبول، 9 اگست (رائٹر) ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش میں ملوث ہونے کے معاملے میں 16 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر انصاف بقیرر ووزاغ نے آج بتایا کہ گزشتہ
ماہ کے ناکام فوجی انقلاب کے سلسلے میں 16 ہزار لوگوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے چھ ہزار دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔